Sewerage Water Karachi

 شہر قائد

جو دیتا ہے ملک کو بے حد فوائد
مگر انتظامیہ ہے غائب
سڑکوں پر بہتا یہ گندہ پانی
بتا رہا ہے غفلت کی ایک کہانی
جہاں عوام ہے پریشان
جو گزرتی ہے ان راستوں سے صبح شام
نہ چل سکتا ہے بندہ پیدل
صرف چل سکے جہاں سائیکل کا پیڈل
پرسان حال نہیں جہاں کوئی
ووٹ لینے آ جاتا ہے ہر کوئی
پڑتا ہے جو واسطہ میرا بھی
رکتا ہے جب راستہ میرا بھی
موڑ لیتا ہوں میں اپنے قدم ایسے
انتہا کی غلاظت ہو سڑک پر جیسے
بک رہی ہیں اشیاء بھی وہی
جراثیم جیسے ہیں ہی نہیں کہیں
امید باندھے ہوئے ہے عوام
کہ انتظامیہ کبھی تو کرے گی کام

Comments

Popular posts from this blog

DEPRESSION / MENTAL HEALTH

Arts and Culture

T E R I Y A A D